تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:18

ملک میں تبدیلی آرہی ہے لوگ تیار ہو جائیں: فخرالدین

آج نیوز - نامزد چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو آزاد اور شفاف انتخابات ضروری ہیں،اب بھی شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پھر تباہی ہو گی،ملک میں تبدیلی آرہی ہے لوگ تیار ہو جائیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس فخرالدین جی ابراہیم ریٹائرڈ نے کہا کہ میری تقرری ابھی نہیں ہوئی،جس دن الیکشن کمشنر بن جاوٴں گا میرے لئے عدالت کے دروازے بند ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے اور بھارت کے درمیان سوائے شفاف الیکشن کے اور کوئی فرق نہیں،،بھارت میں شفاف الیکشن ہوتے ہیں جس کے باعث وہاں ہمارے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔نامزد چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ میرے لیئے چیلنج ہے،میڈیا شفاف الیکشن کرانے میں مدد کرے،انہوں نے کہا کہ انتخابات کب ہونے ہیں یہ وزیر اعظم نے بے کرنا ہے تاہم ملک کو بچانا ہے تو آزاد اور شفاف انتخابات ضروری ہیں،اب بھی شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پھر تباہی ہو گی۔نامزد چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال دیکھ کر رونا آجا تا ہے،تاہم تبدیلی آ رہی ہے لوگ تیار ہوجائیں،فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ وہ دہری شہریت کے حامل افراد کے ارکان پارلیمنٹ بننے کے خلاف ہیں،آئین اور قانون میں اس کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.