تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:29

ق لیگ نے دہری شہریت کی حمایت کردی

آج نیوز - مسلم لیگ ق نے دہری شہریت رکھنے کی حمایت کر دی،چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چھ ماہ کا کھیل باقی رہ گیا ہے الیکشن اچھے موسم میں ہونے چاہئیں،نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ مشترکہ ہے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز رانجھا کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی جماعت دہری شہریت کی حامی ہے اور اس حوالے سے تجاویز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ امریکہ اور پاکستان نے اکیلے نہیں کیا بلکہ بعض مسلم ممالک نے بھی اس میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ابھی چھ ماہ کا وقت باقی ہے اور الیکشن اچھے موسم میں ہونے چاہئیں،اس موقع پر قاف لیگ کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ کو ہم نے ناکوں چنے چبوائے،ڈرون حملے ملکی سا لمیت پر جارحیت ہیں ،امریکہ افغان جنگ ہار چکا ہے،حکمت عملی بنائی جائے تو ڈرون حملے بند ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاف لیگ کارکنوں کی جماعت ہے جس میں کوئی سفارشی یا خوش آمدی کلچر نہیں،مشاہد حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت ہی کامیاب ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.