تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:51

درخت چوری کیس،اسلم مڈھیانہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

آج نیوز - ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کو درخت چوری کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے،ملزم کو تھانہ کینٹ سے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔بھلوال میں تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں درخت چوری کرنے اور زرعی اراضی پر ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس نے اسلم مڈھیانہ کا درخت چوری مقدمہ میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تھانے منتقل کیا تھا، جہاں ان کی طبعیت بگڑ گئی،طبی امداد کیلئے پہلے انہیں ڈی ایچ کیو سرگودھا لایا گیا،میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اسلم مڈھیانہ کو شیخ زید ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد اسلم مڈھیانہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو انہیں فوری پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جس کے بعد اسلم مڈھیانہ کو شیخ زید ہستال لاہور سے ڈسچارج کر کے عدالت میں پیش کیا گیا،دوسری جانب ٹیچر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسلم مڈھیانہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.