تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:7

آنکھ کی انجری ،وکٹ کیپر مارک باؤچر زخمی

آج نیوز - آنکھ کی انجری کے باعث جنوبی افریقی وکٹ کیپرمارک باوٴچرکا دورہ انگلینڈ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ٹانٹن میں سمرسیٹ کیخلاف دوروزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی روز جنوبی افریقی وکٹ کیپرمارک باوٴچرکی بائیں آنکھ پرشدید چوٹ آگئی۔ یہ حادثہ میزبان ٹیم کی اننگزکے چھیالیسویں اوورمیں پیش آیا۔ اسپنرعمران طاہرکی گیند پرسمرسیٹ کے جمال حسین بولڈ ہوئے توبیلزوکٹ کے پیچھے کھڑ ے ہوئے مارک باوٴچرکی آنکھ پرجالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ باوٴچرکوفوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔ ٹیم منیجرمحمد موسی جی کے مطابق انجری کے باعث باوٴچردورہ انگلینڈ سے باہرہوگئے ہیں اورجب وہ سفرکے قابل ہوں گے توانہیں وطن واپس بھیج دیا جائیگا۔ ماہرین دورہ انگلینڈ کوباوٴچرکے کیرئیرکا اختتام بھی قراردیرہے ہیں۔ انگلینڈ کیخلاف انیس جولائی سے شروع ہونیوالی ٹیسٹ سیریزکیلئے باوٴچرکے متبادل کے طورپرایٹیم کیوکٹ کے رتھامی سولی کیلی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.