تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:55

بھارت کیلئے سیمنٹ کی برآمدی قیمت میں تیرہ فیصد کمی

آج نیوز - سیمنٹ مینوفیکیچررز نے بھارت کے لئے سیمنٹ کی برآمدی قیمت میں تیرہ فیصد کمی کر دی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث مینوفیکچررز نے فی ٹن سیمنٹ کی برآمدی قیمت میں نو ڈالر کمی کی ہے۔ جس کے بعد بھارت کو اب سیمنٹ ساٹھ ڈالر فی ٹن برآمد کیا جارہا ہے۔ سیمنٹ سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سیمنٹ کی برآمد میں نمو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ مالی سال دو ہزار بارہ میں بھارت کو سیمنٹ کی برآمد تین فیصد اضافے سے چھ لاکھ پانچ ہزار ٹن رہی، برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ نان ٹیرف بیریئرز کے خاتمے سے بھارت کے لئے سیمنٹ کی برآمد دس لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.