10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:44
پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے خطے کا تیسرا بڑا ملک قرار
آج نیوز - پاکستان ایک ارب تیس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ خطے کا تیسرا بڑا ملک بن گیا، ورلڈ انویسٹمنٹ رپورٹ دوہزار بارہ جاری کر دی گئی۔اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ نے ورلڈ انویسٹمنٹ رپورٹ دوہزار بارہ کا اجرا کر دیا، رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں براہ راست سرمایہ کاری کے اعتبار سے پاکستان اہم ملک بن گیا۔ سال دوہزار گیارہ کے دوران جنوبی ایشیا میں مجموعی طور پر انتالیس ارب ڈالر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جس میں بتیس ارب ڈالر کے ساتھ بھارت پہلے اور ایران چار ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان ایک ارب تیس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ خطے کا تیسرا بڑا ملک بن گیا جبکہ بنگلہ دیش میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے حکومتوں کو مزید مواقع اور سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔