تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:21

توانائی بحران ،انجینئرز منصوبہ بندی کریں ،پرویز الہی

آج نیوز - نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے آزمائشی بنیادوں پر دو سے چار میگا واٹ کے یونٹ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔لاہور میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران دور کرنے کے لئے انجینئرز کو فوری منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔ دنیا میں تیل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر امریکہ، جرمنی، مصر اور چین سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان میں بھی سولر انرجی سے فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ کسانوں کو مناسب بجلی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، جسے دور کرنے کے لئے ٹیوب ویلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ سولر ٹیوب ویل کے ذریعے دس ایکٹر تک رقبہ سیراب کیا جا سکے گا اور اس پر صرف پندرہ لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.