10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:53
فیاض خان لغاری آئی جی سندھ مقرر
آج نیوز - فیاض خان لغاری آئی جی سندھ مقرر کر دئے گئے۔ سابق آئی جی سندھ مشتاق شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی سندھ کاعہدہ فیاض خان لغاری کو سونپ دیا گیا ہے۔ فیاض لغاری پہلے بھی آئی جی سندھ کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ جس کے بعد انہیں ڈائریکٹرجنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے بعد انہیں اس عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرایک مرتبہ پھر فیاض خان لغاری کو آئی جی سندھ کے فرائض سونپے گئے ہیں۔