11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:0
توہین عدالت قانون کیخلاف وکلا آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
آج نیوز - توہین عدالت قانون کی منظوری کے خلاف وکلا آج یوم سیاہ منارہے ہیں، جبکہ وکلاء برادری نے کل ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے قومی اسمبلی سے توہین عدالت قانون کی منظوری کے خلاف آج یوم سیاہ منانے اور کل سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ ملک بھر میں احتجاجی جلسے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کا نیا قانون عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ یہ ایکٹ بد نیتی پر مبنی اور کالا قانون ہے۔ اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔