تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:48

میر پورآزاد کشمیر: دیرینہ دشمنی، 4 بھائیوں سمیت 8 افرادقتل

آج نیوز - میر پورآزاد کشمیر میں دیرینہ دشمنی پر چار بھائیوں سمیت آٹھ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ میر پور کے علاقے چوکی سمانی میں گرون کے مقام پر پیش آیا۔ ہلاک ہونیوالے افراد ضلع کچہری بھمبرصلح نامے پر دستخط کیلئے جا رہے تھے۔ ایس ایس پی بھمبر راجہ کامران کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخشانہ ہے۔ راجہ مشتاق اور راجہ سرور کے خاندانوں میں دشمنی تھی جس میں راجہ مشتاق کو قتل کرد یا گیا تھا۔ موجودہ صورتحال میں راجہ سرور کے خاندان کے افراد راجہ مشتاق کے خاندان سے صلح کیلئے ضلع کچہری بھمبرصلح نامے پر دستخط کیلئے جا رہے تھے کہ گرون کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راجہ ممتاز، گوہر، شہزاد، اعجاز، امجد، مبین اور بلال ہلاک ہو گئے۔ مقتولین میں چار حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔ دشمنی کی بھینٹ چڑھنے والوں میں ایک ڈرائیور اور مقتولین کی گاڑی میں لفٹ لے کر بیٹھنے والا ایک شخص بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.