تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:3

ون ڈے سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 0۔4سے پچھاڑ دیا

آج نیوز - انگلینڈ نے آسٹریلیا کوآخری ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز چار صفر سے جیت لی۔ مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ کوبتیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورزمیں سات وکٹوں پر ایک سو پینتالیس رنز اسکور کئے۔ ڈیوڈ وارنرنے بتیس اور جارج بیلے نے چھیالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جیمزٹریڈ ویل اورروی بوپارا کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔ میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا توایک بار پھر بارش شروع ہوگئی۔ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت انتیس اوورز میں ایک سو اڑتیس رنز کا ہدف ملا جواس نے اٹھائیسویں اوورمیں تین وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ کپتان ایلسٹر کک نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔ روی بوپارا باون رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے سیریز چار صفر سے جیت لی۔ بارش کی وجہ سے تیسرا ون ڈے منسوخ ہونے کے باعث آسٹریلیا نے ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقراررکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.