تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:36

امریکی سینیٹ: حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے کا بل پیش

آج نیوز - حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ بل سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ اورسینیٹر فینسٹین اور وائس چیئرمین سینیٹر چیمبلس نے پیش کیا۔ دونوں سینیٹرز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے حقانی نیٹ ورک کو کسی بھی قسم کی مالی امداد اور ذرائع مہیا کرنے کو بھی غیر قانونی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ کی حقانی نیٹ ورک کو اب تک دہشتگرد قرار دینے کے حوالے سے ناکامی کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.