تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:53

منگولیا کا قدیم روایتی تہوار ندام فیسٹیول شروع

آج نیوز - منگولیا کا قدیم روایتی تہوار ندام فیسٹیول شروع ہوگیا۔ سالانہ فیسٹیول میں گھڑسواری، کشتی اور تیراندازی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ منگولیا کا یہ تہوار قدیم زمانوں سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ جس کے دوران گھڑ سواری، تیر اندازی اور کشتی کے ذریعے منگول مرد اپنی جسمانی طاقت، ذہانت اور مشاہدے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ تہوار دیکھنے کے لئے ملک بھر سے ہزاروں افراد صوبہ توو میں جمع ہوتے ہیں۔ فیسٹیول کے پہلے روز گھڑ سواری کا مقابلہ ہوا جس میں ستر سے زائد گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔ ان میں زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمر دس سال سے کم تھی۔ فیسٹیول کے دوسرے روز کشتی ہوگی جس میں ہر عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ فیسٹیول کے تیسرے روز منگول مردوں کے درمیان تیر اندازی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.