11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:29
ملتان: بینک میں 45 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر 2 گارڈ جاں بحق
آج نیوز - ملتان میں ڈاکوؤں نے ایک نجی بنک سے پینتالیس لاکھ روپے لوٹ لئے، مزاحمت پر دو گارڈز مارے گئے۔ ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں پیراں غائب روڈ پر واقع نجی بنک میں ایک خاتون سمیت پانچ ڈاکو گھس آئے اور عمارت میں تمام افراد کو یرغمال بنا کر پینتالیس لاکھ روپے لوٹ لئے، اس دوران گارڈز نے مزاحمت کی تو ڈاکئووں نے فائرنگ کر دی، جس سے دو محافظ محسن علی اور بہادر حسین جاں بحق ہو گئے۔ ملتان کے علاقے ٹاٹے پور میں بھی ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی، جس میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک تاجر سے پندرہ لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔