تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:37

لاہور :وکلاء نے توہین عدالت کا قانون مسترد کردیا

آج نیوز - وکلاء نے توہین عدالت کے قانون میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومتی سازش قرار دے دیا ہے ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کے جرم میں عہدے سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ راجہ پرویز اشرف بھی اسی صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت نے اپنے وزیراعظم کو بچانے کے لئے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کی ہے۔وکلاء رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ قانون میں تبدیلی کا حق تو پارلیمنٹ کو حاصل ہے لیکن موجودہ ترمیم ایک خطرناک سازش ہے۔وکلاء نے توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کو موجودہ حکومت کی جانب سے آزاد عدلیہ پر ایک اور حملہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔ آئینی ماہرین کے مطابق توہین عدالت کے قانون میں ترمیم کا بل سپریم کورٹ میں چیلنج ہو گیا ہے، اب اس کے مستقبل کا فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.