11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:16
ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش
آج نیوز - ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،خیبر پختونخواہ،سندھ و بلوچستان کے جنوبی علاقوں اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،جنوبی سندھ،مالاکنڈ،ہزارہ،مکران ڈویڑن اور کشمیر میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش جہلم میں اکیاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جبکہ اسلام آباد میں انتالیس ،کوٹلی سینتیس،لاہور پچیس،چھور،راولپنڈی تئیس،سانگھڑ بائیس،کاکول،مری بارہ،مٹھی دس،سیدوشریف نو،مظفرآباد سات،میرپورخاص پانچ،لسبیلہ،راولاکوٹ چار،حیدرآباد،بالاکوٹ اور گڑھی دوپٹہ میں تین ملی میٹر بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ،سرگودھا ڈویژن،خیبر پختونخواہ،سندھ و بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں سینتالیس،سبی،دادو پینتالیس،ملتان تینتالیس،پشاور بیالیس،فیصل آباد،گلگت،اسلام آباد چالیس،مظفرآباد،لاہور انتالیس،کوئٹہ سینتیس،کراچی چھتیس اور مری میں پچیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔