11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:32
اکبر بگٹی قتل کیس ،مشرف سمیت متعدد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
آج نیوز - انسداد دہشت گردی سبی کی خصوصی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت سات ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خان محمد خان نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیر، سابق وزیر اعلیٰ جام محمدیوسف، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی، آفتاب شیرپاوٴ، شعیب نوشیروانی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئے۔ عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے اٹھارہ جولائی تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔