11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:48
گجرات فورس کیمپ پر حملہ ،دہشتگردوں کے قریب پہنچنے کا دعویٰ
آج نیوز - آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ گجرات میں حساس ادارے کے اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کے قریب پہنچ گئے ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ گجرات میں حساس ادارے کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے بارے میں ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔ حاجی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے میں جرائم پر قابو پانے کے لئے سابق امریکی صدر بش کی طرح جارحانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹی توند والے پولیس افسران کویکم اگست تک مزید مہلت دے دی ہے، اس کے بعد انہیں ایک مہینے کا ویٹ ریڈیوسنگ کورس کرایا جائے گا، پھر بھی وہ معیار پر پورا نہ اترے تو انہیں آپریشن ڈیوٹیز سے ہٹا دیا جائے گا۔