تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:38

حضرت لعل شہباز قلند کے عرس مبارک کی تقریبات تیسرے روز بھی جاری

آج نیوز - سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رحمة اللہ علیہ کے سات سو ساٹھویں عرس مبارک کی تقریبات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد مزار پر حاضری دے رہی ہے۔ عرس کے موقع پر زائرین اپنے دل کی مرادیں لیے مزار پر پہنچ رہے ہیں اور دھمالیں ڈال رہے ہیں۔ مزار پر زائرین کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ عرس کے دوسرے دن ادبی کانفرنس ہورہی ہے جس میں سندھ بھر کے ادیب اور دانشور شرکت کریک ہیں۔ ملاکھڑا کھیل بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے نامناسب انتظامات کے باعث زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.