تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:54

پاکستان کی آبادی میں ہر سال چالیس لاکھ اضافہ

آج نیوز - پاکستان کی آبادی میں ہر سال چالیس لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے، سال دوہزار پچاس تک پاکستان تیس کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔نیویارک پاپولیشن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر جان بونگارٹس کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں خاندانی منصوبہ بندی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے، ان ممالک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انھوں نے کہا کہ گذشتہ تیس سال کے دوران پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، آج پاکستان کی آبادی انیس سو پچاس کے مقابلے میں پانچ گنا زائد ہے، جس میں ہر سال چالیس لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، آبادی میں اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو اڑتیس سال بعد آبادی تیس کروڑ نفوس تک پہنچ جائے گی، جس کے نتیجے میں خوراک، پانی، رہائش اور روزگار کے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، تاکہ ملکی آبادی کو مسائل سے بچایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.