تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:58

لندن اولمپکس :قومی ہاکی ٹیم کل برمنگھم روانہ ہوگی

آج نیوز - قومی ہاکی ٹیم تربیتی کیمپ کے آخری مرحلے اور لندن اولمپکس میں شرکت کے لئے کل صبح لاہور سے برمنگھم روانہ ہو گی۔کپتان سہیل عباس کی قیادت میں اٹھارہ کھلاڑیوں اور چھ آفیشلز پر مشتمل قومی اسکواڈ لاہور ایئرپورٹ سے انگلینڈ جائے گا، جہاں برمنگھم میں دس روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، اس دوران میزبان کلب کے ساتھ ایک اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ بائیس جولائی کو لندن اولمپکس ویلیج پہنچ جائے گا، جہاں چوبیس جولائی کو بیلجیئم اور چھبیس جولائی کو ہالینڈ کے خلاف وارم اپ میچز ہونگے۔ ستائیس جولائی کو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے بعد قومی ٹیم اپنا پہلا میچ تیس جولائی کو اسپین کے خلاف کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.