12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:27
رمضان المبارک میں چینی کی قلت نہیں ہوگی، ٹی سی پی
آج نیوز - چیئرمین ٹی سی پی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی کی قلت نہیں ہوگی، چینی کے تین لاکھ اٹھاون ہزار ٹن ذخائر موجود ہیں، مزید دو لاکھ ٹن کی خریداری بارہ روز میں مکمل ہوجائے گی۔ ٹریڈنگ کارپویشن آف پاکستان کے چئیرمین طاہر رضا نقوی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے رواں مالی کی پہلی سہ ماہی کے لئے ایک سو پندرہ ارب روپے قرضے کی حد مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی سی پی کے پاس وافر مقدار میں چینی کے ذخائر ہیں۔ انہوں نے کہا کے ای سی سی نے خریف کی فصل کے لئے تین لاکھ ٹن یوریا کی خریداری کا ہدف دیا ہے۔ جس میں ایک لاکھ نو ہزار ٹن یوریا پاکستان پہنچ چکی ہے، جبکہ مزید ایک لاکھ ٹن کے لئے ٹینڈر جمعرات کو کھولا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال ٹی سی پی نے اناسی ارب روپے مالیت کی یوریا درآمد کی، جس پر حکومت نے اکیاون ارب روپے سبسڈی دی۔