12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:44
عامر خان دوبارہ ویلٹر ویٹ چیمپیئن بن گئے
آج نیوز - ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ چیمپئن قرار دے دیا ہے۔ امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر عامر خان کو ورلڈ ٹائٹل واپس مل گیا ہے۔ عامر خان کا لیمونٹ پیٹرسن کے ساتھ نومبر میں دوبارہ مقابلہ ہونا تھا۔ عامر خان نے ٹائٹل کی واپسی کے لیے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کو درخواست دی تھی۔ ورلڈ ٹائٹل واپس ملنے کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دوبارہ ویلٹر ویٹ چیمپیئن بن گئے ہیں۔ عامر خان گزشتہ دسمبر میں لیمونٹ پیٹرسن سے ہار گئے تھے اور عامر خان نے لیمونٹ پیٹرسن کے ساتھ مقابلے کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔ ہفتے کو عامر خان کا مقابلہ ڈینی گارشیا سے ہوگا۔