تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:26

زرداری کی کرپشن چھپانے کیلئے نظام تباہ کیا جا رہا ہے، عمران

آج نیوز - پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کا پورا نظام تباہ و برباد کیا جارہا ہے، یہاں تک کہ ملک کے چیف جسٹس کو بھی ہلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ کراچی بار کونسل میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا پڑتے ہیں، اپنے ذرائع آمدن بتانا ہوتے ہیں لیکن یہاں نہ صرف اثاثے چھپائے جاتے ہیں بلکہ جھوٹ بھی بولا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں جھوٹ بولنے پر صرف نااہل نہیں ہوتے بلکہ جیل بھی جانا پڑتا ہے۔ پاکستان کے سیاستدان اپنے اثاثے باہر رکھتے ہیں۔ خود چیئرمین نیب نے بتایا کہ روزآنہ آٹھ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے، لیکن کبھی اس کرپشن کو روکنے کے لیے کوئی بل پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا۔ ان کی کوشش ہے کہ عدلیہ اور میڈیا پر کنٹرول کرلیں اس کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے لیکن کرپشن کے خلاف بل بنانے پر کوئی کام نہیں ہورہا۔ عمران خان نے کہا کہ صرف آصف زرداری کے پیسے بچانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.