تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:14

جنرل کیانی کی زیرصدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس

آج نیوز - چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کے علاوہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نیٹو اور ایساف کے پاکستان کے راستے رسد کی بحالی پر بھی کانفرنس کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔ پاک افغان سرحدوں کی صورتحال، انتہا پسندوں کی نقل و حمل اور دہشتگرد کارروائیوں کو روکنے کیلئے پاک فوج اور ایساف کے درمیان حالیہ معاہدے پر بھی کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔ کانفرنس میں پیشہ ورانہ امور کی بجا آوری کیلئے پاک فوج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کل آرمی چیف کی سربراہی میں پروموشن بورڈ میں تبدیل ہوجائے گی ، جس میں چند بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.