تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:33

بھارت توانائی کے بحران کے حل میں کردار ادا کرسکتا ہے ،اشوک دھرت

آج نیوز - بمبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اشوک دھرت نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے توانائی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں ی حکومتی سطح پر سنجیدگی کی ضرورت ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ مائی کراچی ایکسپو کا آغاز جمعے سے ہورہا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے مشہور کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے وفد نے کراچی چیمبر میں تاجروں سے ملاقات کی ، اس موقع پر بمبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اشوک دھرت نے کہا کہ اس طرح کے نمائشوں کے انعقاد سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ اشوک دھرت نے کہا کہ بھارت پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ تاہم اس کے لئے اعلی حکومتی سطح پر سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.