تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:5

افغان صدر کرزئی کی ملاعمر کو سیاست میں حصہ لینے کی مشروط پیشکش

آج نیوز - افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان رہنما ملا عمر کو سیاست میں حصہ لینے کی مشروط پیشکش کردی ۔کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہا کہ ملاعمر افغانستان میں اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ان کو حکومت کیخلاف لڑائی چھوڑنی ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف وہ اپنی سیاسی جماعت بنا سکتے ہیں بلکہ انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے بھی حصہ لے سکتے ہیں اور جیتنے پر ملک کی قیادت بھی سنبھال سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغان صدر طالبان کو ہتھیار پھینک کر سیاست میں حصہ لینے کی پیشکش کرتے رہے ہیں جس کو طالبان نے مسترد کردیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.