تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:25

سابق ٹیسٹ کرکٹر علیم الدین لندن میں انتقال کر گئے

آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر علیم الدین اکیاسی سال کی عمرمیں لندن میں انتقال کرگئے۔ علیم الدین پھیپھڑوں اوردل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ روز لندن میں اکیاسی سال کی عمرمیں خالق حقیقی سے جاملے۔ علیم الدین انیس سوچوون میں عبدالحفیظ کاردارکی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ علیم الدین نے اپنا فرسٹ کلاس کیرئیربارہ سال کی عمرمیں راجھستان کی جانب سے کیا۔ علیم الدین نے پاکستان کی جانب سے پچیس ٹیسٹ میچزمیں ایک ہزار اکیانوے رنز اسکور کئے۔ علیم الدین انیس سوباسٹھ میں ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے۔ علیم الدین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اورچیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد نے علیم الدین کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.