تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:40

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد پر پہنچ گئی

آج نیوز - گرمی کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ تربیلا ڈیم کی سطح خطرناک حد ایک ہزار چار سو پینتالیس اعشاریہ چون فٹ پر پہنچ گئی جبکہ ڈیم کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ انیس ہزار چھ سو اور اخراج ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی سطح تیراسی ہزار تین سو کیوسک ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ ساٹھ ہزار نو سو سینتالیس اور اخراج دو لاکھ باون ہزار چھ سو سینتالیس کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح چھ سو سینتالیس اعشاریہ دو فٹ ہے۔ پانی کی آمد دو لاکھ اٹھاون ہزار دو سو پچاس اور اخراج دو لاکھ سینتالیس ہزار چار سو پچاس کیوسک ہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ انتیس ہزار چھپن اور اخراج دو لاکھ سات سو چھپن کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو چھتیس اعشاریہ پانچ فٹ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد چوالیس ہزار دوسو بانوے اور اخراج پندرہ ہزار کیوسک ہے۔ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح بارہ ہزار چھ سو کیوسک ہے۔ گدو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ اٹہتر ہزار دوسو چھبیس اور اخراج ایک لاکھ اڑتیس ہزار چار سو چھیاسی کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ سات ہزار دو اور اخراج چھیالیس ہزار آٹھ سو سترہ کیوسک ہے۔ کوٹری بیراج میں پانی کی سطح تینتیس ہزار نوسو ساٹھ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.