13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:57
لاہور: ملکہ ترنم نور جہاں کی یاد میں محفل موسیقی
آج نیوز - لاہور میں ایک فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام ملکہ ترنم نور جہاں کی یاد میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف گلوکاروں نے گیت گا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران ترنم ناز نے نورجہان کے گائے ہوئے گیت گائے تو حاضرین جھوم اٹھے جبکہ گلوکارہ فرح ناز کے گیتوں پر بھی لوگ بے ساختہ داد دیتے رہے۔ معروف گلوکارہ عزرا جہاں نے جب ملکہ ترنم کے گیت گائے تو محفل کا ماحول رنگین ہو گیا جبکہ گلوکار جواد احمد نے بھی اپنے ایک گیت کے چند بول گنگنائے۔ تقریب میں موجود گلوکاروں کا کہنا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز رہتی دنیا تک لوگوں کو ان کی یاد دلاتی رہے گی۔