13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:29
فوج کے 19 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
آج نیوز - پاک فوج کے انیس بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میںآ رمی پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف پرموشن کیسز کا جائزہ لیاگیا۔ بورڈ نے انیس بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی۔ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر فاروق برکی، بریگیڈیئر شفیق، مسرت نواز، نصیر علی خان، محمد ارشاد، سمریز سالک، اختر جمال راؤ، ثناء اللہ، حافظ مسرور، ناصر شاہ ، ارشاد محمود، طارق حلیم سوری ، عمر محمود حیات، ریحان عبدالباقی، خالد محمود ، آصف ممتاز، مقبول احمد، محمد ایوب اور عمران مجید شامل ہیں۔