تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:17

صدر کے سمری پر دستخط، فخرالدین چیف الیکشن کمشنر تعینات

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے جسٹس فخرالدین جی ابراہیم ریٹائرڈ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دئیے، فخرالدین جی ابراہیم باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمشنر تعینات ہو گئے۔ فخرالدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کی سمری پر دستخط کرنے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر نے اس سمری پر وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کیے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ سید خورشید شاہ کی سربراہی میں قائم پارلیمانی کمیٹی نے فخرالدین جی ابراہیم کی تعیناتی کا متفقہ فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزارت انصاف قانون کی طرف سے سمری وزیراعظم کو بھیجی گئی۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کی تقریب میں وزیر قانون و انصاف فاروق نائیک، مخدوم شہاب الدین، سینیٹر اسلام الدین شیخ، اے این پی کے حاجی عدیل اور سینیٹر فرحت اللہ بابر بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.