تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:26

پشاور: بم دھماکہ کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

آج نیوز - پشاور کے کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار،دھماکے سے ہوٹل کی دیوار کوجزوی نقصان پہنچا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کوہاٹ روڈ پر بس اڈے کے قریب واقع ہوٹل کی عقبی دیوار کے ساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بم نصب کرنے کے بعد بھاگنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم سے دودستی بم بھی برآمد ہوئے۔سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے چار مشکوک افراد بھی گرفتارکرلیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.