13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:1
ٹیچر تشدد کیس کا مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ رہا
آج نیوز - ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے رہا کر دیا گیا۔ درخت چوری کے مقدمہ میں بھی گزشتہ روز سول جج بھلوال نے اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں ٹیچر تشدد کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی،فاضل عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے پر اسلم مڈھیانہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی احکامات ملنے اور ریکارڈ کی چھان بین کے بعد سابق ایم پی اے کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے رہا کر دیا گیا ہے۔۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔۔ اسلم مڈھیانہ کو ستر سالہ ٹیچر نفیس خان پر تشدد کے الزام میں تیرہ مارچ کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد ٹھیک چار ماہ بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ اسلم مڈھیانہ عدالت میں پیش ہوں گے۔