تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:15

سری لنکا کیخلاف ناکامی کی وجہ ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ تھی،مصباح الحق

آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ناکامی کا ذمہ دار ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ سیریز میں جونئیر کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا خوش آئندہ ہے۔ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا سے دبئی کے راستے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئینی اور ون ڈے میچز میں کارکردگی اچھی نہیں تھی۔تاہم پہلا ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے باقی دو ٹیسٹ میچوں میں کم بیک کیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز نے عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اترے۔سنئیرز توقع پر پورا نہیں اتر سکے تاہم انہیں فوری نکالنے کے بجائے وقت دینا چاہیے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پہلا ٹی 20 ہارنے کے باوجود دوسرے میچ میں کم بیک کرکے سیریز برابر کی۔دباؤ کی وجہ سے کارکردگی متاثر نہیں ہوئی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیل کر اعتماد بحال ہوا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کوچز نے اپنا پورا کام کیا تاہم فیلڈنگ سمیت تمام شعبوں میں محنت کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.