تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:36

باکسر عامر خان ا مریکی ڈینی گارسیا سے آج مقابلہ کرینگے

آج نیوز - پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان آج امریکی باکسر ڈینی گارسیا سے مقابلے میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامرخان لائٹ ویلٹر ویٹ باوٴٹ کے لئے آج امریکہ کے ڈینی گارشیا کے خلاف رنگ میں اتریں گے ۔ عامرخان اور موجودہ ڈبلیو بی سی سپر لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئین ڈینی گارسیا کے درمیان ٹائٹل فائٹ لاس ویگاس میں ہوگی۔ عامرخان گزشتہ سال دسمبرمیں لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف متنازعہ باوٴٹ میں شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ لیکن امریکی باکسر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ چیمپئن قرار دیا تھا۔ امریکی باکسر کیرئیر کی تئیس باوٴٹس میں اب تک ناقابل شکست ہیں جس میں چودہ ناک آوٴٹس بھی شامل ہیں۔ عامرخان کیرئیرکی چھبیس میں سے صرف دو باوٴٹس ہارے ہیں۔ عامرخان ڈینی گارسیا کوناک آوٴٹ کرکے ایک سوچالیس پاوٴنڈ ویٹ کٹیگری کے بہترین باکسربن جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق عامرخان کیلئے یہ باوٴٹ آسان نہیں ہوگی کیونکہ گارسیا کو آج تک کوئی باکسرشکست نہیں دے سکا اور انہیں اپنے حریفوں کے خلاف زیادہ مزاحمت بھی نہیں کرنا پڑی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.