14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:12
نیب کے کیسز میں جان نہیں ،نواز شریف
آج نیوز - مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے ان کے خلاف کھولے گئے کیسز میں کوئی جان نہیں۔ اگر ان مقدمات میں سچائی ہوتی تو مشرف دور میں ثابت ہوجاتی۔ ملک میں کرپشن کو چھپانے کے لیے قانون کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔لندن میں کارکنوں سے خطاب میں میاں نوازشریف نے کہا کہ توہین عدالت قانون بنانے والے ملک سے مخلص نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ کرپشن کو چھپانے کے لیے قانون تبدیل کیا جارہا ہے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ مفاد پرستوں کی جانب سے ایسے ججوں کو لایا جاتا ہے جو ان کے مفاد میں کام کرسکیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں دہشتگردی تھی نہ انتہا پسندی۔ آج پاکستان میں عوام کو بجلی مل رہی ہے نہ گیس۔ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کبھی سندھ کی پارٹی ہونے کا طعنہ نہیں دیا۔ آیندہ انتخابات پیپلزپارٹی نہیں جیتے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کبھی اپنی حکومت نہیں بناسکتی۔ نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے حکیم سعید کے قتل پر سندھ میں اپنی حکومت ختم کی۔ ایم کیو ایم سے کہا تھا کہ حکیم محمد سعید کے قاتل دے دو۔