تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:33

سری لنکا : نیٹ بال چیمپیئن شپ،پاکستانی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں شریک ہونگی

آج نیوز - سری لنکا میں اگلے ماہ ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں قومی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں کے مطابق ایشین نیٹ بال اور ایشن بیچ بال نیٹ بال چیمپیئن شپس پچیس اگست سے دو ستمبر تک کولمبو میں ہونگی جن میں تیرہ رکنی قومی ویمنز جبکہ سولہ رکنی مینز نیٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹس کی تیاری کیلئے ٹیموں کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے کراچی میں لگایا جائیگا۔ سیکرٹری فیڈریشن نے ان ایونٹس میں ٹیمیں بھیجنے کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو مالی معاونت کرنے کی درخواست کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.