14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:5
ورلڈ جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ:ماجد اور حنین نے حریفوں کو زیر کرلیا
آج نیوز - ورلڈ جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ کے پہلے روزپاکستان کے ماجد اورحنین نے اپنے حریفوں کوشکست دے دی۔چین کے شہرووکسی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے ابتدائی روزپاکستانی کھلاڑیوں نے فاتحانہ پیش قدمی کا آغازکردیا ہے۔ دونوں گرین شرٹس کیوئیسٹ نے غیرمعمولی محمد ماجد نے لیبیا کے آل دین ولی نے کو چار صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ ان کی کامیابی کا اسکورانسٹھ ستائیس، انہتر چوبیس، پینسٹھ چوبیس اور سرستھ سترہ رہا جبکہ حنین عامرنے یو اے ای کے عمراحمد کو بھی با آسانی چارصفرسے مات دی۔ اتوارکو محمد ماجد کا مقابلہ انگلینڈ کے مچل مین سے ہوگا جبکہ حنین سوئیڈن کے بیلان شریف کا سامنا کریں گے۔