14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:42
بھارت :حامد انصاری نائب صدارت کیلئے نامزد
آج نیوز - بھارت میں نائب صدارت کیلئے حامد انصاری کو دوبارہ نامزد کردیا گیا ۔بھارتی حکمران اتحاد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کا اجلاس من موہن سنگھ کی رہائش گاہ پر ہوا ۔اجلاس میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں بھارت کی نائب صدارت کیلئے اتحاد کے درمیان حامد انصاری کے نام پر اتفاق ہوا ۔واضح رہے کہ حامد انصاری کی عمر پچھتر سال سے زائدہے اور وہ اس وقت بھی بھارت کے نائب صدر ہیں ۔