تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:14

متحدہ کا اقلیت کا لفظ ختم کرنے کا مطالبہ

آج نیوز - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں آباد غیرمسلموں کے لئے اقلیت کا لفظ ختم کیا جائے اورانہیں برابرکا پاکستانی شہری سمجھا جائے۔لندن سیکریٹریٹ میں گورنرسندھ ، وزراء اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم جمہوریت کے استحکام، بین المذاہب ہم آہنگی اورسماجی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیرمسلموں کو اقلیت کے بجائے پاکستانی سمجھا جائے۔ ایم کیوایم نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی تمام مذاہب، مسالک اورعبادت گاہوں کے تقدس اوراحترام کا درس دیا ہے اور ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا تو ایم کیوایم کے نمائندے سب سے پہلے گئے اورانہیں تحفظ کا احساس دلایا۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے الطاف حسین کو برطانیہ میں سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.