15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:59
وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پر روانہ
آج نیوز - وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے اور بڑی تعداد میں سعودی عرب کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، سعودی عرب ہمارا برادراسلامی ملک ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی فرمانروا سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت بھی ہو گی۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف خادمہ الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیزسے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔