15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:15
ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے
آج نیوز - ملک بھر میں ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور پہنچنے والی کراچی ایکسپریس آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ عوام ایکسپریس ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے منزل پر پہنچے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق تیز گام چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسرپس سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ اسی طرح خیبر میل اور جعفر ایکسپریس تین تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔