تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:4

گیاری سیکٹر میں ملنے والے مزید ایک جسد خاکی کی شناخت

آج نیوز - گیاری سیکٹر میں ملنے والے مزید ایک جسد خاکی کی شناخت کرلی گئی ہے۔ گذشتہ روز گیاری سے ملنے پاک فوج کے سپاہی غازی شاہ کا تعلق گوہر آباد ضلع دیامر سے ہے۔ شناخت کے بعد شہید کے جسد خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی گاوٴں روانہ کردیا گیا جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ گیاری میں گلیشائی ملبے سے ملنے والے چالیس شہداء کے جسد خاکی میں انتالیس شہداء کی شناخت کرلی گئی ہے۔ گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے ننیانوے شہداء کی تلاش اٹھانوے ویں روز بھی جاری ہے۔ گیاری میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے گلیشائی ملبے کے پگھلاوٴ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملبے کا حجم کم ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.