تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:36

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور

آج نیوز - وزارت خزانہ نے ڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کیلئے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اکتالیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت پچاسی روپے نوے پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، مٹی کا تیل ایک روپیہ چورانوے پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت اٹھاسی روپے انیس پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ایچ او بی سی پانچ روپے چونسٹھ پیسے اضافے کے بعد ایک سو بارہ روپے باون پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا،لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ باسٹھ پیسے اضافے کے بعد پچاسی روپے تینتیس پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت ستانوے روپے اکیس پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گی۔ نئی قیمتیں سولہ جولائی سے اگلے پندرہ روز کیلئے موٴثر ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.