تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:52

فخرالدین جی ابراہیم لٹیروں کے ساتھ نہیں چل سکتے ،عمران خان

آج نیوز - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم الیکشن سے پہلے مستعفی نہ ہوجائیں۔ فخرالدین شریف آدمی ہیں اور لٹیروں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عبوری حکومت کے لئے جن لوگوں کے نام سامنے آ رہے ہیں وہ حیران کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کام اب کرپشن اور چوری چھپانا رہ گیا ہے،کرپشن اور چوری بچانے کیلئے نظام تباہ کردیا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ فخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنا اچھا اقدام ہے لیکن وہ لٹیروں کے ساتھ نہیں چل سکیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں ایک لاکھ افراد کا سونامی مارچ لیکر وزیرستان جائیں گے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق اور میڈیا کی تنظیموں کو بھی وزیرستان جانے کی دعوت دی جائے گی تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کتنے معصوم امریکی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں مرنے والوں کے نام حکومت سامنے نہیں لا رہی لیکن تحریک انصاف دنیا کو بتائے گی کہ امریکی کرائم وار میں کتنے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.