15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:40
تیسرا انڈو پاک دنگل ،چھبیس اگست کو لاہور میں ہوگا
آج نیوز - تیسرا انڈو پاک دنگل چھبیس اگست کو لاہور میں ہو گا، تین بھارتی پہلوان چوبیس اگست کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔لاہور میں دنگل کے چیف آرگنائزر خاور شاہ بتایا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ہونے والے اس دنگل میں تین بھارتی پہلوان ستندر، پردیپ سنگھ اور سکھ چین جیت سنگھ حصہ لیں گے۔ تینوں بھارتی پہلوان چوبیس اگست کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ بھارتی پہلوانوں سے مقابلے کے لئے پاکستانی پہلوانوں کا اعلان کشتی فیڈریشن کے صدر کریں گے۔