15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:29
اقتصادی زون بل میں سرمایہ کاری کو تحفظ
آج نیوز - چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زون بل دو ہزار بارہ سے پہلی مرتبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو تحفظ حاصل ہو جائے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون بل دو ہزار بارہ پہلی مرتبہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کر رہا ہے، بل کے تحت حکومت یا نجی شعبہ ملک کے کسی بھی حصے میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی منصوبوں کو بھی خصوصی اقتصادی زون میں ڈی کلیر کرسکے گا۔ چین، ترکی، جاپان اور کوریا کئی ممالک نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے میں دلچسپی لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مین سرمایہ کاری میں سیکورٹی خطرات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جس کے باعث بہت سے ممالک پاکستان میں سرمایہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔