16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:28
تحریک طالبان نے اسپیشل برانچ بنوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
آج نیوز - کالعدم تحریک طالبان نے بنوں میں اسپیشل ڈسٹرکٹ سیکیورٹی بیورو کی عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو ٹیلی فون کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کافی عرصے سے پلان کر رہے تھے اور بنوں میں اسپیشل ڈسٹرکٹ سیکیورٹی بیورو کی عمارت ہمارے نشانے پر تھی۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پانچ خودکش حملہ آوروں کو بنوں اسپیشل برانچ پر حملے کے لئے بھیجا تھا، عمارت کے اندر موجود پانچوں افراد خودکش حملہ آور ہیں۔