تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:17

پی پی اور ایم کیو ایم شہروں میں میئر کے عہدے پر متفق

آج نیوز - پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ درمیان شہروں میں ناظم اعلی کی جگہ میئر کے عہدے پر اتفاق ہو گیا، صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے دعوی کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اکتوبر تک ہوجائیں گے۔ وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں حکمران اتحاد بلدیاتی قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لئے ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھا، پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی، ایاز سومرو اور مراد علی شاہ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، سید سردار احمر اور واسع جلیل کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار بارہ کے مجوزہ مسودے کا شق وار جائزہ لیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا کہ شہروں میں ناظم اعلی کی جگہ میئر کے عہدے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ حالات بہتر ہوئے تو اکتوبرمیں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ متحدہ مان جائے تو پھر دیگر اتحادیوں کو بھی منالیں گے، بلدیاتی معاملات پر ستر فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.